سیمی فائنل میں شکست کے باوجود مراکشی کھلاڑیوں کا سجدہ شُکر، تصاویر وائرل

دوحہ: قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ کے آخری سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن فرانس نے شاندار کارگردگی کا مظاہرہ کرتی مراکش کو 2-0 سے شکست دے کر فائنل کیلئے رسائی حاصل کرلی۔

قطر کے البیت اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں فرانس نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد مراکش کو شکست دی تاہم مقابلے کے اختتام پر مراکشی ٹیم کے میدان پر سجدہ شُکر ادا کرنے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

مراکشی کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف اور کوچ نے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے سجدہ شکر ادا کیا جبکہ فرانسیسی ٹیم کے پلئیرز بھی انہیں شاباشی دیتے نظر آئے۔

مراکش نے ورلڈکپ میں اپنے سفر کا آغاز کروشیا کے خلاف میچ سے کیا تھا جو بغیر کسی گول کے برابر رہا، دوسرے میچ میں مراکش نے سنسنی پھیلاتے ہوئے بیلجیم کو 0-2 سے شکست دی جبکہ اگلے میچ میں کینیڈا 1-2 سے ہرایا۔سابق عالمی چیمپیئن اسپین کو 0-3 سے پنلٹی پر شکست دیکر اپ سیٹ کیا اور پھر کواٹر فائنل میں رونالڈو کا ورلڈکپ جیتنے کا خواب چکنا چُور کرتے ہوئے پرتگال کو 0-1 سے شکست دیکر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا۔تاہم، ایونٹ کے سیمی فائنل میں فرانس نے انہیں 0-2 سے شکست دیکر تاریخ رقم کرنے سے روک دیا۔

واضح رہے کہ فیفا ورلڈکپ میں مراکش کی ٹیم 17 دسمبر کو تیسری پوزیشن کے میچ کیلئے کروشیا کے مدمقابل آئے گی۔

ای پیپر دی نیشن