لاہور (خبر نگار) انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور نے جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ میں 15 ملزموں کو اشتہاری قرار دے دیا۔ عدالت نے ملزمہ شمائلہ راشد، شاہ زیب، مون صادق، فرحان علی اعوان سمیت دیگر شامل ہیں۔ علاوہ ازیں لاہور ہائی کورٹ میں میاں محمود الرشید کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات سے آگاہی کے لیے درخواست پر سماعت ہوئی۔ فاضل عدالت نے درخواست پر سماعت بغیر کسی کارروائی کے آج تک ملتوی کر دی۔ لاہور ہائیکورٹ بار کی ہرتال کے پیش نظر درخواست پر سماعت نہ ہو سکی۔ عدالت نے درخواست پر وفاقی اور صوبائی حکومت سے مقدمات کی تفصیلات طلب کر رکھی ہیں۔