اسلام آباد (وقائع نگار) لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے الیکشن کمشن کے نوٹیفکیشن معطلی کے باعث الیکشن کمشن نے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز اور ریٹرننگ آفیسرز کی جاری ٹریننگ کو روک دیا۔ ترجمان الیکشن کمشن کے مطابق الیکشن کمشن نے چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز کو مراسلے ارسال کر دیئے، الیکشن کمشن نے صوبائی الیکشن کمشنرز کو ڈی آر اوز اور آر اوز کی ٹریننگ روکنے کے احکامات دے دئیے۔