اسلام آباد (خبر نگار) وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی نے جمادی الثانی 1445 ہجری کا چاند نظر آنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ رویت ہلال کمیٹی کا مرکزی اجلاس چیئرمین عبد الخبیر آزاد کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس دیگر شہروں کوئٹہ، لاہور، کراچی اور پشاور میں ہوئے۔ چاند کی شہادتیں موصول ہونے کے بعد رویت ہلال کمیٹی نے جمادی الثانی کا چاند نظر آنے کا متفقہ فیصلہ کیا اور چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے بتایا کہ یکم جمادی الثانی 15 دسمبر بروز جمعہ کو ہوگی۔