لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ، الیکشن کمشن کی پابندی کے باوجود سرکاری ملازمین کی ٹرانسفرز کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔ فاضل عدالت نے الیکشن کمشن اور حکومت پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا اور کہا کہ آگاہ کیا جائے الیکشن کمشن کی پابندی کے باوجود ٹرانسفرزکیسے ہو رہے ہیں۔ جسٹس علی باقر نجفی نے درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار زاہد حسین کے وکیل طاہر اسلم نے دلائل دئیے اور عدالت کو بتایا کہ الیکشن کمشن کی پابندی کے باوجود دور دراز اضلاع میں ٹرانسفر کیا جا رہا ہے۔
پابندی کے باوجود تبادلے کیسے ہو رہے ہیں : ہائیکورٹ
Dec 15, 2023