پی ٹی آئی کے الزامات مسترد، الیکشن 8 فروری کو کرانے کے انتظامات مکمل: ترجمان کمشن

اسلام آباد (وقائع نگار)الیکشن کمشن نے چئیرمین پی ٹی آئی کی پریس کانفرنس کے دوران انتخابات ملتوی کرانے کے سلسلے میں کمیشن پر الزامات مسترد کردیئے ہیں۔ یہ عوام کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش ہے۔ الیکشن کمیشن کے 8 فروری کو الیکشن کروانے کے تمام انتظامات مکمل ہیں۔ ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ لہذا ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز اور ریٹرننگ آفیسرز کا تقرر اور ان کی ٹریننگ بھی شروع کر دی تھی جو کہ الیکشن شیڈول کا اہم جزو ہے تاکہ شیڈول کا اعلان ہوتے ہی کاغذات نامزدگی کا اجراء اور وصولی کی جا سکیں۔ موجودہ صورتحال کا الیکشن کمیشن کو کسی بھی طور ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔ ڈی آر اوز اور آر اوز کا نوٹیفکیشن لاہور ہائیکورٹ سے معطل ہونے کا معاملہ پر الیکشن کمیشن نے آج سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد کی صورتحال سپریم کورٹ کے سامنے رکھی جائے گی۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن کا رجسٹرار سپریم کورٹ سے ملاقات کا امکا ن ہے۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن کے ہمراہ ڈی جی لاء بھی سپریم کورٹ جائیں گے۔ رجسٹرار سپریم کورٹ کو تحریری اور زبانی صورتحال سے آگاہ کیا جائے گا۔ چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اہم مشاورتی اجلاس  میں قانونی ٹیم نے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کی سفارش کی تھی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...