عالم دین مولانا قاری شیر افضل خان انتقال کر گئے،مقامی قبرستان میں سپرد خاک 

لاہور(خصوصی نامہ نگار)جے یو آئی کے امیر مولانا فضل الرحمان نے جے یو آئی کے سینئر رہنما قاری شیر افضل خان کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قاری شیر افضل مرحوم جے یو آئی کے نظریاتی اور دیرینہ رفیق تھے۔مولانا فضل الرحمان نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ مرحوم نے ہرکٹھن دور میں جماعت کا ساتھ دیا۔مرحوم کی دینی ،سیاسی ،سماجی اور دعوتی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔مولانا عبد الغفور حیدری نے  وفات پر کہاکہ مرحوم بے پناہ خوبیوں کے مالک تھے۔مرحوم اعلیٰ اخلاق کے مالک تھے۔ مولانا امجد خان نے کہا مرحوم کی دینی، تحریکی اور جماعتی خدمات کو ہمشہ یاد رکھا جائیگا۔ مولانا یوسف،مولانا سائیں عبدالقیوم ہالیجوی،مولانا فضل علی حقانی ،محمد اسلم غوری،مفتی ابرار احمد ودیگرنے کہاکہ مرحوم نے ساری زندگی ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے جدو جہد کرتے ہوئے گذار ی۔

ای پیپر دی نیشن