لاہور (لیڈی رپورٹر) پنجاب بھر میں قائم16 دانش سکولوں میں سال 2024 کے سیشن کیلئے داخلوں کا عمل مکمل ہو گیا ۔ داخلہ کیلئے مجموعی طور پر 1584 نشستوں پر تقریباََ 26 ہزار طلبہ و طالبات نے اپلائی کیا ۔ ایک نشست پر اوسطاََ17 طلبہ و طالبات داخلہ کے خواہشمند تھے۔ ماضی کی نسبت سال2024 میں طلبہ و طالبات کی زیادہ تعداد نے داخلہ کیلئے اپلائی کیا جبکہ دیگر صوبوں خیبر پی کے، بلوچستان، سندھ، آزاد جموں و کشمیر، پاٹا، چولستان اور گلگت بلتستان کی 218 مخصوص نشستوں کیلئے 25 سو طلبہ و طالبات نے اپلائی کیا۔ انٹری ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان آن لائن کر دیا گیا ہے۔ ایم ڈی پنجاب دانش سکولز اینڈ سینٹرز آف ایکسیلینس اتھارٹی کے مطابق پنجاب دانش سکولز کے شاندار تعلیمی نتائج اور بہترین رہائشی سہولیات کے باعث والدین کا دانش سکولز پر اعتماد بڑھ رہا ہے۔