آئی جی پنجاب سے سندس فائونڈیشن کے وفد کی ملاقات‘بلڈ ڈونیشن کیمپ پر تبادلہ خیال  

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے فلاحی تنظیم سندس فاؤنڈیشن کے وفدنے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی۔صدر محمد یاسین خان کی صدارت میں آئے سندس فاؤنڈیشن کے وفد میں ڈائریکٹر بلڈ ڈونیشن سروسز میجر طارق مقبول،میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر عدنان،تھیلسیمیا سے متاثرہ بچے اور ان کے اہلخانہ شامل تھے۔ سابق ایڈیشنل آئی جی کی بیٹی سعدیہ سرفراز سمیت 2 پولیس سب انسپکٹرز کی تھیلسیمیا سے متاثرہ بیٹیاں بھی وفد میں شامل تھیں۔دوران ملاقات تھیلسیمیا سے متاثرہ بچوں کے علاج معالجے کیلئے بلڈ ڈونیشن کیمپ کے انعقاد سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ کا دورہ کیا اور پولیس ملازمین کے بچوں کیلئے زیر تعمیر ڈے کئیر سنٹر کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔انہوںنے ڈے کئیر سنٹر کے تعمیراتی کاموں کو ٹائم لائن کے اندر مکمل کرنے کا حکم دیا۔انہوں نے ویلفیئر ہسپتال میں ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو طبی سہولیات کی فراہمی کا بھی جائزہ لیا۔

ای پیپر دی نیشن