علامہ ہشام الٰہی ظہیرنے عمرہ اداکیا،اوور سیز کمیونٹی کے مختلف وفود سے ملا قاتیں  

لاہور(خصوصی نامہ نگار) جمعیت اہلحدیث پاکستان کے صدر علامہ ہشام الٰہی ظہیرنے سعودیہ عرب دورے کے دوران عمرہ کی ادائیگی کا فریضہ سر انجام دیا۔ عمرہ کے فریضے کی ادائیگی کے بعد سعودی عرب میں مقیم اوور سیز پاکستانی کمیونٹی کے مختلف وفود سے ملا قاتیں کیں۔ اس موقع پر علامہ ہشام الٰہی ظہیر نے اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کو جمعیت اہلحدیث پاکستان کے اغراض و مقاصد کے علاوہ اپنے آئندہ کے مستقبل کے ارادوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ علامہ ہشام الٰہی ظہیر نے کہا پاکستان میں جمعیت اہل حدیث پاکستان دو بارہ بحال ہو چکی ہے۔ پاکستان بھر کے علاوہ سعودی عرب، لندن سمیت دیگر بیرون ممالک سے ڈھیروں خو شخبریاں اکٹھی ہو رہی ہیں۔ اس موقع پر علامہ ہشام الٰہی ظہیر نے ذیشان گجر کو چیف آرگنائزرمکہ مکرمہ جمعیت اہل حدیث نامزد کیا جبکہ طاہر بھائی ناظم، آصف ستی کوارڈینیٹرمکہ مکرمہ جمعیت اہل حدیث سعودی عرب کے فرائض سر انجام دیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...