تعلیمی ، تحقیقی اداروں ، آئی ٹی انڈسٹری کے فاصلے کو ختم کرنے کی ضرورت ہے:حامد سعید 

Dec 15, 2023

لاہور(کامرس رپورٹر) تعلیمی اور تحقیقی اداروں اور آئی ٹی انڈسٹری کے درمیان پائے جانیوالے فاصلے کو ختم کرنے کیلئے مختلف کاوشوں کی  ضرورت ہے۔ یہ مفاہمتی یاداشت اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے جس میں تعلیمی اداروں کے طلبا وطالبات کو شاہ رح ٹیکنالوجیز میں ملازمت اور انٹرن شپ فراہم کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار سی ای او شاہ رح ٹیکنالوجیز حامد سعید نے ایک مفاہمتی یاداشت پر دستخط کرتے ہو کیا۔ شاہ رح ٹیکنالوجیزاور لاہور گیریژن یونیورسٹی کے شعبہ کمپیوٹر سائنس  کے درمیان ایک مفاہمتی یاداشت پردستخط ہوئے جس کا مقصد طلبا و طالبات کو ملازمت، انٹرن شپ، مارکیٹنگ اور نیٹ ورکنگ کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ 

مزیدخبریں