پاکستان کوآگے بڑھنا ہے تو جی ڈی پی کے 4سے5فیصد پر لے جاناہوگا:ماہر اقتصادیات

Dec 15, 2023

لاہور( کامرس رپورٹر)پاکستان نے چین اور خطے کے دیگر مالک کی طرح آگے بڑھنا ہے تو اسے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے حجم کو جی ڈی پی کے 4سے5فیصد پر لے جاناہوگا۔ سپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل کے قیام کے بعد سے پاکستان کیلئے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے دروازے کھل رہے ہیں۔ کامیابی کے حصول کیلئے پالیسیوں کا تسلسل نا گزیر ہے۔ ماہر اقتصادیات فیض الحق نے ’’ معیشت کی ترقی اور ہماری سمت‘‘ کے موضوع پر منعقدہ مذاکرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مختلف شعبوں کے ماہرین بھی شریک ہوئے اور سوال و جواب کا سیشن بھی ہوا۔ فیض الحق نے کہا کہ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے میگا آئل ریفائنری لگانے کیلئے پیشرفت جاری ہے ۔

مزیدخبریں