سی ای او پنجاب کیٹل مارکیٹ کا مویشی منڈی شاہ پورکانجراں کا دورہ

Dec 15, 2023

لاہور (کامرس رپورٹر) چیف ایگزیکٹیو آفیسر پنجاب کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی تاثر احمد نے مویشی منڈی شاہ پورکانجراں کا دورہ کیا۔ سی ای او نے شاہ پورکانجراں مویشی منڈی میں سہولیات کا جائزہ لیا اور بیوپاریوں سے ملاقات کی۔ سی ای او پنجاب کیٹل مارکیٹ کمپنی تاثیر احمد نے مویشی منڈی شاہ پورکانجراں کے انتظامات اور بیوپاریوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا انہوں نے مویشی منڈی کے داخلی راستہ پر پرچی پوائنٹ کی چیکنگ کی تاثیر احمد نے مویشی منڈی میں پرالی کے پوائنٹس میں اضافہ کرنے اور صفائی کے انتظامات کو مزید بہتر کرنے کی ہدایت کیں۔ سی ای او پنجاب کیٹل کمپنی تاثیر احمد نے کہا کہ کانگو وائرس سے بچاؤ کیلئے نئی پرالی کا استعمال کیا جائے۔ مویشی منڈی میں جانوروں کی لیوی اینڈ پارکنگ فیس مقرر کردہ ریٹس پر لی جارہی ہے مویشی منڈی میں بیوپاریوں نے انتظامات پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

مزیدخبریں