لاہور(سپورٹس رپورٹر)کوالالمپور میں جاری جونیئر ہاکی ورلڈکپ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 5کے مقابلے میں 7گول سے ہرا دیا، پہلے ہاف میں مقابلہ ایک ایک گول سے برابر جبکہ دوسرے کوارٹر میں آسٹریلیا کو دو ایک کی سبقت، تیسرے ہاف میں آسٹریلیا نے چار گول کرکے فتح یقینی بنا دی،پاکستان کے عبدالقیوم نے دو، مصطفی عمر، ارباز احمد، احتشام اسلم اور سفیان خان نے ایک ایک گول کیا۔ پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم ہانچویں اور چھٹی پوزیشن سے بھی محروم ہو گئی، پاکستانی ہاکی ٹیم ساتویں سے آٹھویں پوزیشن کیلئے میچ کھیلے گی، پاکستان ساتویں آٹھویں پوزیشن کا میچ 16دسمبر کو ارجنٹائن کیخلاف کھیلے گی۔