لاہور (سپورٹس رپورٹر+خبر نگار)پاکستان کرکٹ بورڈکے ڈائریکٹر میڈیا سمیع برنی کو برطرف کرنے کا فیصلہ معطل کر دیا گیا،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد حسین چٹھہ نے سمیع برنی کو برطرف کرنے کے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے فیصلے کیخلاف درخواست پر سماعت کی اور کرکٹ بورڈ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا،جسٹس عابد حسین چٹھہ نے سمیع برنی کی برطرفی کیخلاف کیس کی مزید سماعت جنوری کے آخری ہفتے تک ملتوی کردی۔
پی سی بی میڈیا ڈائریکٹر برطرفی کا فیصلہ معطل، مینجمنٹ کمیٹی کو نوٹس
Dec 15, 2023