انٹرنیشنل کانفرنس ان پاپولیشن اینڈ ڈویلپمنٹ کے ایجنڈا کیلئے پرعزم : سمیع سعید

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) نگران وزیر برائے  منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات محمد سمیع سعید نے کہا ہے کہ پاکستان گزشتہ ماہ تھائی لینڈ میں ہونے والی آبادی اور ترقی سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس "انٹرنیشنل کانفرنس ان پاپولیشن اینڈ ڈویلپمنٹ کے ایجنڈا کے لیے پرعزم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے  اقوام متحدہ کے پاپولیشن فنڈ (یو این ایف پی اے) اور پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس (پاہیڈ) کی مشترکہ طور پر مرتب کردہ دو رپورٹس کی رونمائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔  نگران وزیر منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ پاکستان اس آبادی کانفرنس کے ایجنڈے کے لئے پرعزم ہے جبکہ  علاقائی کانفرنس میں پاکستان کے وفود کا ایک اہم کردار ہے۔ نگران وزیر نے یو این ایف پی اے  اور پاہیڈ کے تحقیقی کام کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان پہلا جنوبی ایشیا کا پہلا ملک ہے جہاں اس طرح کی رپورٹ باقاعدہ تیار کی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن