پولیس نے چالان جمع نہ کرانا وطیرہ بنا لیا ہے: جسٹس شہباز

لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ نے منشیات مقدمہ کا چالان مکمل کر کے پیش نہ کرنے کے حوالے سے کیس پر عدالت نے آئی جی پنجاب کو طلب کر لیا اور اپنے ریمارکس میں کہا کہ پولیس نے چالان جمع نہ کروانا اپنا وطیرہ بنا لیا ہے۔ جسٹس شہباز رضوی نے درخواست پر سماعت کی۔ عدالت میں مئوقف اپنایا گیا کہ پولیس نے ملزم فرحان علی، فرمان وغیرہ کو منشیات کے مقدمہ میں گرفتار کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن