عافیہ صدیقی کی جان کو خطرہ، جسم پر پہلے سے زیادہ زخم تھے: فوزیہ صدیقی

 کراچی (آئی این پی) امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی نے کہا ہے کہ ان کی بہن کی جان کو خطرہ ہے۔ امریکا سے کراچی پہنچنے پر گفتگو کرتے ہوئے فوزیہ صدیقی نے کہا کہ عافیہ صدیقی کے جسم پر پہلے سے زیادہ زخم تھے۔ ملاقات کو بہت مختصر رکھا گیا، 8گھنٹے کا وزٹ تھا، اس میں سے ملاقات کے لیے صرف 3گھنٹے ہی مل سکے۔ فوزیہ صدیقی کے مطابق ان کے وکیل نے بتایا کہ ڈاکٹر عافیہ کے ساتھ بہت برا سلوک کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ کو کم از کم دو بار  زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کا انکشاف ہوا تھا۔

ای پیپر دی نیشن