پتوکی (نامہ نگار)ہلہ روڈ پر دھند کے باعث ٹریفک حادثہ ‘رکشہ اور ڈالے کے درمیان آمنے سامنے سے ٹکرانے سے ایک شخص موقع پر جاںبحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ مرنے والے کی شناخت 45 سالہ شہادت علی کے نام سے ہوئی۔جبکہ زخمیوں میں 32 سالہ قاسم اور 30 سالہ سوہنا شامل ۔ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔