قصور :ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ‘گائوں والوں کی جوابی کارروائی‘ ایک ڈاکو ہلاک

قصور (نمائندہ نوائے وقت)قصور کے نواح چونیاں میں ڈکیتی کی نیت سے آنیوالے ڈاکو ؤں کو اہل گاؤں نے گھیرلیا ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا‘تالے توڑاورکھولنے والا سنبل نما اور 30بو ر پسٹل برآمد۔ قصور کے نواح چونیاں کے علاقے چک2نظام پورہ کے رہائشی محمد اکبر کے گھر ڈکیتی کی نیت سے پانچ کس مسلح داخل ہوئے شور کرنے اہل گاؤں اکٹھا ہوگئے ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کردی جواب میں اہل گاؤں نے بھی فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں ایک ڈاکواپنے ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا ۔

ای پیپر دی نیشن