لاہور(نامہ نگار)شہر کے مختلف علاقوں میں ڈاکوئوں ‘ چوروں نے ڈکیتی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے ، طلائی زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلیں،گاڑیاں اور یگرسامان لوٹ لیا ۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے باٹا پور میں ظہیر ‘ اس کی فیملی سے5لاکھ 14 ہزار زیورات دیگر سامان،مانگا منڈی میں منیر سے 4 لاکھ17 ہزار‘ موبائل فون، گلشن راوی سے ڈیڑھ لاکھ ‘ موبائل فون، شاہدرہ ٹاؤن میں الیاس سے ایک لاکھ 30 ہزار‘ موبائل فون‘یکی گیٹ میں راشد سے ایک لاکھ ‘ موبائل فون،اسلام پورہ میں رؤف سے60 ہزار‘موبائل فون،راوی روڈ میںجمیل سے 33ہزار‘ موبائل فون،سبزہ زار میں شہزاد سے8ہزار‘ موبائل فون لوٹ لیا اورفرار ہوگئے ۔چوروں نے سندر میں عارف کی دکان سے 9 لاکھ اورسامان چوری کر لیا۔ چوروں نے نصیر آباد، غالب مارکیٹ، فیکٹری ایریا ‘ مانگا منڈی سے 4 کاریں جبکہ نیو انارکلی، سمن آباد، گجر پورہ،لوئرمال، باغبانپورہ، کاہنہ، گلشن اقبال، گلبرگ،ٹاؤن شپ اور ماڈل ٹاؤن سے 9موٹر سائیکلیں چوری کرلی ۔