نارنگ منڈی(نمائندہ نوائے وقت)حساس ادارے کی نشاندہی پر ضلعی انتظامیہ کاچھاپہ‘ ذخیرہ کی گئی 1600 تھیلے کھاد قبضہ میں لے لیکر گودام سیل کر دیا گیا تفصیل کے مطابق حساس ادارے کی نشاندہی پرڈپٹی کمشنر شیخوپورہ ڈاکٹر وقار علی خاںکے حکم پر تحصیل مریدکے انتظامیہ نے کھاد کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گول چکرنارنگ کے قریب واقع کھاد سٹور کے گودام کو سیل کردیا اور برآمد ہونے والی یوریا وڈی اے پی کھاد کے 1600 تھیلے قبضہ میں لے لیے گئے جو بعد ازاں سرکاری قیمت پر کسانوں اور کاشتکاروں کو دیے جائیں گے واضح رہے کہ حساس ادارے کی نشاندہی پر کھاد ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں کی جارہی ہیں ضلعی انتظامیہ کاکہناہے کہ کسی سے رعایت نہیں برتیں گے کسانوں کو سستے داموں کھادکی فروخت یقینی بنائی جائے گی۔
نارنگ منڈی میں چھپائی کھاد کے1600 تھیلے برآمد‘ گودام سیل
Dec 15, 2023