ایف آئی اے نے ٹی آئی پی کی روک تھام کیلئے ہاٹ لائن کا آغاز کر دیا

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ایف آئی اے نے ملک میں پہلی بار نیشنل ان پرسن ٹریفکنگ (ٹی آئی پی) کی روک تھام کے لئے ہاٹ لائن کا آغاز کر دیا ہے۔ انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن (آئی ایل او) کے تعاون سے انسانی سمگلنگ کے متاثرین کو ایک ہی چھت تلے خدمات کی فراہمی یقینی ہو سکے گی۔ تقریب میں ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے محسن حسن بٹ کے علاوہ اے ڈی جی امیگریشن ایف آئی اے، یو این او ڈی سی کے کنٹری نمائندے، آسٹریلوی ڈپٹی ہائی کمشنر، ڈائریکٹر آئی ایل او، امریکی پولیٹیکل ایڈوائزر، دیگر معززین، صوبوں سے ایف آئی اے کے سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔ اس منصوبے کے لئے آسٹریلوی ہائی کمشن نے انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے ذریعے فنڈ فراہم کیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...