لاہور( این این آئی)ملک کے مختلف شہروں میں غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 13 دسمبر کو مزید 2ہزار 423 افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے، وطن لوٹنے والے افغان شہریوں میں 687مرد، 326خواتین اور ایک ہزار 10بچے شامل تھے۔ افغانستان روانگی کے لیے 114 گاڑیوں میں 235 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ۔