اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر سے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے ریجنل نائب صدر مس ہیلہ چکروہو اور پاکستان میں فرانس کے سفیر کی الگ الگ ملاقاتیں، این ایف سی کی علاقہ نائب صدر کے ساتھ ملاقات میں وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت انشورنس، صنعت، سرمایہ کاری توجہ دے رہی ہے۔ خصوصی اکنامک زونز قائم کر رہی ہے تاکہ برامدات کو بڑھایا جا سکے، انشورنس سیکٹر سوشل سیفٹی کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔