انسانی حقوق ڈیکلریشن آزادی کیساتھ زندگی گزارنے کا حق فراہم کرتا ہے: فرانسیسی سفیر

Dec 15, 2023

اسلام آباد (رپورٹ: عبدالستار چودھری)  پاکستان میں فرانس کے سفیر نکولیس گیلے نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کے ڈیکلریشن کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے75 سال قبل10 دسمبر 1948 ء کو پرامن دنیا  کی تشکیل کے لئے جن آزادیوں اور حقوق کے تحفظ کا اعلان کیا تھا اس تاریخی ڈیکلریشن کی حمایت کرنے والوں میں پاکستان اور فرانس بھی شامل تھے۔ انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کا یہ ڈیکلریشن تمام انسانوں کو آزادی کے ساتھ زندگی گزارنے کا حق، اظہار رائے کی آزادی، تعلیم، معاشی، سماجی تحفظ، صحت اور مناسب رہائش کا حق فراہم کرتا ہے۔

مزیدخبریں