سٹاک مارکیٹ میں بہتری، ڈالر مستحکم، سونے کی قیمت 5700روپے تولہ بڑھ گئی

Dec 15, 2023

کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان سٹاک ایکس چینج میں گذشتہ روز کے ایس ای 100انڈیکس میں 170.03 پوائنٹس بڑھ کر 65450.19 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح 78.08 پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای 30 انڈیکس 21867.53 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 212.86 پوائنٹس کی تیزی سے 43492.51 پوائنٹس اور کے ایم آئی 30 انڈیکس 423.67 پوائنٹس اضافے 110827.53 پوائنٹس ہوگیا۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر 10پیسے گھٹ گیا اور ڈالر کی قدر 283.61 روپے سے گھٹ کر 283.51روپے رہ گئی۔ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 284.50 روپے پر مستحکم رہی۔ یورو کی قدر 3.50پیسے کی تیزی سے 311 برطانوی پاؤنڈ کی قدر 3.50روپے بڑھ کر 362روپے پر سعودی ریال کی قیمت فروخت 20 پیسے کی کمی سے 76روپے ہوگئی۔ آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق فی تولہ سونا 5700 روپے بڑھ کر 2لاکھ 18 ہزار 300روپے پر پہنچ گیا جبکہ 10گرام سونا 4887روپے کی تیزی سے 1لاکھ 87ہزار 157روپے ہوگیا۔

مزیدخبریں