حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی) بزم ذکر حبیب ؐ سکھیکی منڈی کے زیر اہتما م اجتماعی شادیوں کی نویں سالانہ تقریب منعقد ہوئی، جس میںغریب لوگوں کی 12بیٹیوں کی شادی دھوم دھام سے کی گئی ، مقامی ہال میں ہونے والی تقریب میں سجادہ نشین آستانہ عالیہ وجھواںشریف پیر سید فیض لحسن شاہ نے نکاح پڑھایا ، اب تک اس تنظیم نے علاقہ کے غریب لوگوں کی 88بیٹیوں کے گھر مخیر حضرات کے مالی تعاون سے بسائے ہیں، اس تنطیم کے صدر رانا قبال توگیروی نے اس موقع پر بتایا اس نیک کام میں نصراللہ بشیر سوکھل، سیٹھ افتخار پپو، معروف کمپیئر مظفر علی ، طارق عاجز، راجہ یوسف، شیخ اعجازبشیر، ملک عظیم فضل اعوان، نعمت علی ورک، عمران سلطانی اور دیگر مخیر حضرات مالی اور انتطامی خدمات سر انجام دینے میں پیش پیش رہے۔