نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت ) وکلاء راہنماؤں اور پولیس افسران کی کوششوں سے تحصیل بار ایسوسی ایشن جنرل سیکرٹری شپ کے امیدواروں راؤ سبطین علی خان اور ذبیح اللہ مانگٹ کے درمیان صلح ہو گئی ہے اور مزید معاملات کے حل کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے صلع کے لئے تحصیل بار ایسوسی ایشن کے صدر شبیر احمد بھٹی، جنرل سیکرٹری چوہدری فخر ریاض ورک، سینئر قانون دان چوہدری شاہد شہود رندھاوا، ڈی ایس پی چوہدری محمد نواز ورک اور انسپکٹر عنصر فاروق مان ایس ایچ او کوشاں تھے دو فریقین نے اپنی اپنی طرف سے درج مقدمات واپس لے لئے ہیں۔
نوشہرہ ورکاں: تحصیل بار جنرل سیکرٹری کے امیدواروں راؤ سبطین علی اور ذبیح اللہ مانگٹ کے درمیان صلح
Dec 15, 2023