گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) پٹرولنگ پولیس نے مزاحمت کے بعد ملزم کو حراست میں لیکر اسکے قبضہ سے اسلحہ بر آمد کرلیا ، تفصیلات کے مطابق پیٹرولنگ پوسٹ پپلی والہ کے انچارج اسسٹنٹ سب انسپکٹر شہزاد احمد گل نے ایس ایس پیٹرولنگ پولیس گوجرانوالہ ریجن عبد الوھاب کی ہدایت پر ڈی ایس پی پیٹرولنگ پولیس ملک محمد نعیم کی زیر نگرانی اپنی پیٹرولنگ ٹیم کے ہمراہ چوری شدہ گاڑیوں اور سلحہ کی برآمدگی کے لیے چوک پپلی والہ میں سپیشل ناکہ بندی کی ہوئی تھی اس دوران انہوں نے کار کو مشکوک جان کر روکا تو ڈرائیور علی ابوبکر نے مزاحمت کر دی تاہم پولیس اہلکاروں نے ملزم کو قابو کرنے کے بعد کار کی چیکنگ کی جس میں سے 5 میگزین اور 58گولیاں پسٹل 9MM برآمد ہوئیں، ملزم کو تھانہ پیپلز کالونی کی حوالات میں بند کرواکر مقدمہ بھی درج کروادیا ہے ،اس موقع پر ڈی ایس پی پیٹرولنگ پولیس ملک محمد نعیم کا کہنا تھا کہ انشا اللہ ناجائز اسلحہ کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری رہیں گی۔