نواز شریف دکھڑے سنانے کی بجائے عوام کی مشکلات کا حل بتائیں، وقار مہدی

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )جنرل سیکریٹری پیپلزپارٹی سندھ سینیٹر وقار مہدی نے مسلم لیگ ن کے قائد  نواز شریف کی تقریر پر رد عمل میں کہا ہے کہ عوام اور میڈیا کے سوالات کے خوفزدہ لوگ خود ساختہ خطاب کرتے  ہیں 'بیان میں انہوں نے کہا کہ ماضی میں ایک لاڈلا بھی صحافیوں کے بغیر ایک کیمرے کے سامنے پریس کانفرنس کرتا تھا 'نواز شریف ذاتی دکھڑے سنانے کی بجائے عوام کی مشکلات کا حل بتائیں 'نواز شریف ہزاروں نوجوانوں کو ملازمتوں سے برطرف کرنے کے عمل پر معذرت کریں ' نواز شریف تین بار وزیراعظم بنے تینوں بار ان کی ترجیح منافع بخش ریاستی صنعتوں کی نیلامی رہی 'نواز شریف نے پی آئی اے کو ہتھیانے کیلئے اپنے نور نظر کو نجکاری کا نگراں وفاقی وزیر بنوایا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن