ایس ای سی پی کی انٹرنیشنل انشورنس امپیکٹ کانفرنس اختتام پذیر

Dec 15, 2023

 اسلام آباد (نمائندہ  خصوصی)  ایس ای سی پی  کی انٹرنیشنل انشورنس امپیکٹ کانفرنس 2023' اختتام پذیر ہو گئی ،۔ کانفرنس کے دوسرے دن، انشورنس اور مالیاتی شعبوں سے تعلق رکھنے والے ممتاز ماہرین اور پیشہ ور افراد نے انشورنس انڈسٹری کے اندر اہم مسائل پر تبادلہ خیال کیا تاکہ ملک کے انشورنس سیکٹر کے مستقبل کے لیے ایک اسٹریٹجک روڈ میپ کا خاکہ بنایا جا سکے۔کانفرنس کے دوسرے دن کا افتتاح صدر پاکستان اکٹر عارف علوی نے آن لائن کیا۔ ڈاکٹر علوی نے بحران کے وقت انشورنس کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے ایس ای سی پی سے کہا  ڈیزاسٹر رسک فنانسنگ کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے اسکیمیں تیار کرے۔  انہوں نے  انشورنس کمپنیوں کو درپیش چیلنجوں پر روشنی ڈالی، بشمول بیمہ کی بلند قیمتیں اور مارکیٹنگ کے فریب کار طریقے اور انشورنس انڈسٹری میں لاگت کی شفافیت اور عوامی امیج کو بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ڈاکٹر عشرت حسین نے سامعین سے کلیدی نوٹ مقرر کی حیثیت سے خطاب کیا ا کیا۔  ۔ انہوں نے ایس ای سی پی پر زور دیا کہ وہ رکاوٹوں کی نشاندہی کرے اور نئے کاروبار کی پرورش کے لیے سازگار ماحول قائم کرے۔ کانفرنس کے دوسرے دن کا پہلا سیشن پاکستان میں تکافل کے شعبے کی صلاحیت کے بارے میں ایک تفصیلی مکالمہ ہوا۔ 

مزیدخبریں