سیکٹر جی 12اور13کے درمیان گرین بیلٹ پر تجاوزات کیخلاف آپریشن

Dec 15, 2023

اسلام آباد(خبر نگار) فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاسنگ اتھارٹی نے سیکٹر 13-Gاور G-12 کے درمیان گرین بیلٹ اور G-15/3 میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔ اس آپریشن میں ایف جی ای ایچ اے کے ڈی سی، انکروچمنٹ ونگ،  اسلام آباد پولیس اور ICT ایڈمنسٹریشن کی بھر پور معاونت شامل تھی۔ سیکٹر 13-Gاور G-12کے درمیان گرین بیلٹ اور G-15/3میں تعمیر کئے گئے غیر قانونی تجاوزات اور مکانات کو مسمار کیا گیا۔

مزیدخبریں