پرتھ ٹیسٹ:پاکستان کے خلاف آسٹریلوی ٹیم 487 رنز بنا کر آؤٹ ، عامرجمال کی ڈیبیو میچ میں 6 وکٹیں

پرتھ ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز پاکستان کے خلاف آسٹریلوی ٹیم 487 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ آسٹریلوی ٹیم نے مجموی طور پر پہلی اننگ میں دو دن کے دوران 113.2 اوورز بیٹنگ کی۔ آج آسٹریلیا نے اپنی پہلی نامکمل اننگ 5 وکٹ پر 346 رنز سے دوبارہ شروع کی۔ پہلے دن کے اختتام پر ناٹ آؤٹ رہنے والے آسٹریلوی بیٹر مچل مارش نے15 اور الیکس کیری نے 14 رنز سے بیٹنگ کا آغاز کیا اور ٹیم کا اسکور 411 رنز تک پہنچایا جس کے بعد ایلکس کیری 34 رنز بنا کر عامر جمال کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ آسٹریلیا کی ساتویں وکٹ 104.5 اوورز میں 449 رنز پر گری جب مچل اسٹارک کو عامر جمال نے 12 رنز پر بولڈ کیا۔ پاکستان کے خلاف آسٹریلیا کی آٹھویں وکٹ 476 رنز پر گری جب مچل مارش 90 رنز بنا کر عامر جمال کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ کچھ ہی دیر بعد آسٹریلیا کی نویں وکٹ 111.5 اوورز میں 481 رنز پر گری، کپتان پیٹ کمنز 9 رنز پر عامر جمال کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔آسٹریلیا کی آخری وکٹ بھی عامر جمال نے حاصل کی۔پہلی اننگ میں عامر جمال نے 6، خرم شہزاد 2، فہیم اشرف اور شاہین آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ای پیپر دی نیشن