نگران وزیرتوانائی محمد علی نے کہا ہے کہ پٹرول سیکٹر پر ٹیکسز بہت زیادہ ہیں،60 روپے فی لٹر پٹرول لیوی پر نظرثانی کی ضرورت ہے۔سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی توانائی کے اجلاس میں وزیرتوانائی نے پٹرول سیکٹر پر عائد ٹیکسز زیادہ قرار دیتے ہوئے نظرثانی پر زور دیا۔محمد علی نے کہا کہ ایف بی ر انکم ٹیکس خود وصول کرے، بلز میں نہ ڈالے، ملک میں کراس سبسڈی کو ختم کرنا ہوگا، پاور سیکٹر میں فکسڈ چارجز ہونے چاہئیں ، اس طرح سردیوں اور گرمیوں کے ریونیو میں فرق نہیں پڑے۔وزیر توانائی نے کہا کہ بجلی کی چوری کو قابل گرفت جرم بنا رہے ہیں، آرڈیننس پر دستخط ہو چکے ہیں، جلد ہی لاگو ہوجائے گا، انہوں نے کہا کہ ڈسکوز سے حکومت کی مداخلت کو ختم کرنا ہوگا، بجلی کے ٹیرف سٹرکچر اور کیپسٹی پیمنٹ کا حل نکالنا ہوگا۔
60روپے فی لٹر پٹرول لیوی پر نظرثانی کی ضرورت ہے:نگران وزیرتوانائی
Dec 15, 2023 | 15:30