نگران وزیرتوانائی محمد علی نے اپنے ایک بیان میں واضح کیا ہے کہ ملک میں جاری اووربلنگ کے معاملے میں کوئی ملوث نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق نگران وزیر توانائی محمد علی نے صحافیوں سے گفتگو کی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ صارفین کو اوور بلنگ میں وزارت کا کوئی کردار نہیں۔ اس میں کوئی بھی ملوث نہیں ہے۔ اوور بلنگ سے ملازمین کو فائدہ نہیں ہوتا۔ تکنیکی وجوہات کی بنا پر یہ معاملہ سامنے آیا۔انہوں نے بتایا کہ پہلے بجلی چوری کے خلاف ایف آئی آر کٹوانے کے لیے مجسٹریٹ کے پاس جانا پڑتا تھا۔ اب ڈسکوز کے گریڈ 17 یا اس سے اوپر کے افسران ایف آئی آر درج کروا سکیں گے۔نگران وزیرتوانائی کا کہنا تھا کہ جنوب میں صنعتوں کے لیے گیس کا ریٹ شمال کی نسبتاً کم ہے۔ ہر ادارے کو اپنی ذمہ داری کا احساس ہے۔ ایف بی آر بھی اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہے۔انہوں نے تجویز دی کہ ہر ادارہ اپنی گورننس بہتر بنائے تو پاور کاسٹ کم ہو سکتی ہے۔
اووربلنگ میں کوئی ملوث نہیں ہے، نگران وزیرتوانائی
Dec 15, 2023 | 16:44