اسلام آباد (خبرنگار خصوصی/ ریڈیو نیوز) چین کے سفیر توراٹوکوئی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے اہم کردار ادا کیا ہے‘ ممبئی حملوں کے حوالے سے پاکستان نے عالمی برادری کی توقعات کے عین مطابق معاملے کی تحقیقات کا آغاز کیا ہے ہم اس پالیسی کی حمایت کرتے ہیں۔ گذشتہ روز یہاں سی ڈی اے کی جانب سے چین کو سفارتخانے کی تعمیر کیلئے پلاٹ کی الاٹمنٹ کے کاغذات سفیر کے حوالے کئے گئے۔ اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے چینی سفیر نے کہاکہ چین پاکستان‘ بھارت کشیدگی ختم کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔ صدر آصف علی زرداری کے چین کے دورہ پر پاکستان کے سٹیٹ بنک کیلئے 5سو ملین ڈ الر امداد کا اعلان کیا جائیگا۔ پیپلزپارٹی کے نامزد سینیٹر نیر بخاری نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت نے ہمیشہ لوگوں کے مسائل حل کئے ہیں۔