سپین : پاک فیڈریشن کے نائب صدر کی بارسلونا امیگرنٹس کی صدر سے ملاقات

Feb 15, 2009 | 14:41

سفیر یاؤ جنگ
بارسلونا (نمائندہ خصوصی) پاک فیڈریشن سپین کے نائب صدر چوہدری عامر سیال اور سماجی شخصیت سعید عباسی نے کتالونیہ کی اہم سیاسی پارٹی CDC کے ممبر پارلیمنٹ جوسپ لوئیس کلاریاز اور بارسلونا کی امیگرنٹس کی صدر اور بارسلونا میں کونسلر فرانسینا سے ایک اہم ملاقات کی۔ جوسپ لوئیس نے غیر ملکیوں کے متعلق نئے قوانین پر اپنی پارٹی کا م¶قف بتایا۔ چوہدری عامر سیال نے پاکستانی کمیونٹی کے ووٹ کا حق اور پانچ سال بعد پاسپورٹ کی سہولت کے متعلق بات کی۔ اس موقع پر ممتاز بزنس مین سعید عباسی نے پاکستانی کمیونٹی کا کتالونیہ کی ترقی میں اہم کردار کا حوالہ دیتے ہوئے کرائمز میں کتالونیہ میں پاکستانی بزنس مینوں اور پاکستانی کمیونٹی کی مشکلات سے آگاہ کیا۔ ۔
مزیدخبریں