بلوچستان کےضلع جعفراباد میں صوبے کے مختلف اضلاع کو گیس فراہم کرنے والی دونوں پائپ لائنوں کی مرمت کا کام تا حال مکمل نہیں ہوسکا۔

سوئی سدرن کمپنی کےحکام کا کہنا ہے کہ گیس کی پائپ لائنوں کی مرمت کام جاری ہے اور والو اور دیگر سامان کراچی سے لایا جارہا ہے، کمپنی کی طرف سے گورنر ، وزیراعلیٰ ہاﺅس سیکرٹریٹ اور کینٹ کو گیس کی فراہمی دو روز پہلے بحال کردی گئی تھی تاہم کوئٹہ اور دیگر اضلاع کی فراہمی کےلئے بچھائے گئے پائپ لائن کی مرمت کا کام سُستی سے جاری ہے جس کے باعث شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے کمپنی کے حکام کا کہنا ہے کہ پائپ لائن کی مرمت کا کام آج شام تک مکمل ہوجائےگا جس کے بعد گیس جلد بحال کردی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن