امیرجماعت اسلامی منورحسن نے پیپلز پارٹی سے مطالبہ کیا کہ ریمنڈ ڈیوس کے معاملے پرسیکرٹری اطلاعات فوزیہ وہاب کو برطرف کیا جائے ۔

Feb 15, 2011 | 10:41

سفیر یاؤ جنگ
لاہورمیں منصورہ میں میڈیا سے گفتگوکے دوران منورحسن کا کہنا تھا کہ ریمنڈ ڈیوس کے حوالے سے سیکرٹری اطلاعات کا یہ بیان کہ ریمنڈ ڈیوس کو سفارتی استثنا حاصل ہے قابل مزمت ہے جبکہ اس پرفرحت اللہ بابرکا بیان کہ یہ فوزیہ وہاب کی ذاتی رائے ہے کافی نہیں ہے ۔ فوزیہ وہاب قوم سے معافی مانگیں ۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اگرریمنڈ کے حوالے سے امریکی امداد بند ہوتی ہے توکوئی فکرنہیں ویسے بھی آج تک جتنی بھی امداد ملی ہے وہ عوام کے حصے میں نہیں آئی . اس سے ملک خود مختارہوجائے گا اور آئی ایم ایف سے چھٹکارہ ملے گا ۔ انہوں نے کہا کہ اس سے اچھی خبر نہیں ہو سکتی کہ امریکہ سے ہمارے تعلقات ختم ہو جائیں ہمیں اسکی فکر نہیں ہے کہ امریکی دوستی رہے یا نہ رہے ۔ عافیہ صدیقی کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال میں منورحسن نے کہا کہ عافیہ صدیقی اوردیگر قیدی معصوم اوربے گناہ ہیں ملزم ریمنڈ ڈیوس کے بدلے معصوم بے گناہ افراد کا تبادلہ کہاں کا انصاف ہے تاہم اگراس بارے میں امریکہ کے ساتھ کھلے مذاکرات ہوں تو بات آگے بڑھائی جا سکتی ہے ان کا کہنا تھا کہ تحفظ ناموس رسالت کے حوالے سے سازشوں نے دم توڑ دیا ہے ۔
مزیدخبریں