کمرہ عدالت میں کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے جج نکولس زیمبرینو نے کہا کہ آئل کمپنی شیوران نے اگر پندرہ روز میں ماحولیاتی آلودگی پھیلانے کے حوالے سے عوام سے معافی نہ مانگی تو اس کا جرمانہ ڈبل کردیا جائے گا۔ آلودگی کی وجہ سے متاثرہ علاقوں میں فصلیں اگانا اور جانور رکھنا ناممکن ہوگیا ہے۔ ادھر آئل کمپنی نے کہا ہے کہ وہ اس فیصلے کے خلاف اپیل کرے گی۔واضح رہے کہ کیلی فورنیا میں قائم کمپنی کا دو ہزار دس میں ریونیو ایک سو اٹھانوے ارب جبکہ اس کا منافع اُنیس ارب ڈالر تھا۔