ایران میں مصراورتیونس کےعوام سے اظہاریکجہتی کیلئے مظاہرے کے دوران پولیس اورمشتعل افراد کے درمیان جھڑپ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کےمطابق ایرانی دارالحکومت تہران میں مصراورتیونس کی طرح حکومت مخالف مظاہرے کے دوران مظاہرین نے ایرانی صدرمحموداحمدی نژاد کے خلاف نعرے بازی کی،اس دوران پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال کیا،جھڑپ کے دوران ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے،دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے ایران میں مظاہرین پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ احمدی نژاد کی حکومت پرتشدد کارروائیوں سے باز رہے،

ای پیپر دی نیشن