کراچی اسٹاک مارکیٹ میں واضح تیزی دیکھنےمیں آئی اورہنڈریڈ انڈیکس بارہ ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حدعبور کرگیاجبکہ لاہور اسٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی کا رحجان رہا

Feb 15, 2011 | 15:43

سفیر یاؤ جنگ
کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت ہوااور تیزی کا تسلسل کاروبار کے اختتام تک برقرار رہا جس کے سبب کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس ایک سو بتیس پوائنٹس اضافے کے ساتھ بارہ ہزاراٹہترپوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی کاروباری حجم نو کروڑ ستر لاکھ شئیرز رہا جو گزشتہ روز کے مقابلے میں تین کروڑ شئیرز زیادہ ہے۔بروکرز کا کہنا ہے کہ شئیرز کی پرکشش قیمت نے مارکیٹ میں تیزی اور انڈیکس کو بارہ ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرنے میں مدد دی۔ دوسری جانب
لاہور اسٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی رہی اور مارکیٹ چھپن پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ تین ہزار چھ سو انتالیس پر بند ہوئی۔ لاہوراسٹاک مارکیٹ میں کل ننانوے کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہواجن میں سےباون کمپنیوں کے شیئرز میں اضافہ، چھ کمپنیوں کے شیئرزمیں کمی جبکہ اکتالیس کمپنیوں کےشیئرزمیںاستحکام رہا۔
مزیدخبریں