ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے کی گئی ہڑتال کے باعث مریضوں اور ان کے لواحقین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔واضح رہے کہ پی آئی سی ادویات سکینڈل کے بعد پنجاب حکومت کی جانب سے پنجاب انسٹیٹوٹ آف کارڈیالوجی کی انتظامیہ اور ڈاکٹرز کے خلاف کارروائی کی گئی تھی جس کے خلاف ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ ادھر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں آؤٹ ڈور کے ساتھ ساتھ ان ڈور سروس بھی بند کردی گئی ہے۔