پاکستان اور بھارت نےتجارت کے فروغ اورکسٹمزکےمسائل کےحل کیلئے تین معاہدوں پر دستخط کردئیے، وزرائے تجارت مذاکرات کامشترکہ اعلامیہ جاری

پاک بھارت وزرائے تجارت کےمابین اسلام آباد میں مذاکرات ہوئے جس میں
تجارت کے فروغ اور کسٹمز کے مسائل کے حل کیلئے تین معاہدوں پر دستخط کئے گئے،بعد میںمذاکرات کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیاگیاہےجو15 نکات پر مشتمل ہے،جس کے مطابق
مونا بو کھوکرا پارسرحد کھولنے کیئے ورکنگ گروپ کا اعلان کیاگیا ہے،
واہگہ بارڈر پر چیک پوسٹ اپریل میں کھول دی جائے گی،دونوں ممالک کے مرکزی بینکوں میں مذاکرات مارچ میں ممبئی میں ہوں گے اورپاک بھارت مذاکرت کے مشترکہ اعلامیے کے مطابق فروری کے آخرتک پاکستان مثبت سے منفی لسٹ کو حتمی شکل دے گا

ای پیپر دی نیشن