،ایزگرڈ نائن ،عارف حبیب سیکیورٹیز اور اینگرو فوڈ کمپنی کے شئیرز میں زبردست تیزی رہی اور کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس اننچاس پوائنٹس اضافے کے بعد بارہ ہزار تین سو گیارہ پوائنٹس پربندہوا۔ سرمایہ کاروں کی جانب سے رزلٹ سیزن مین نئی خریداری نے انڈیکس کے ساتھ ساتھ کاروباری حجم کو بھی بہتر بنایاں ،مجموعی طور پر سترہ کروڑ شئیرز کے سودے ہوئے۔ دوسری جانب لاہور سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا۔ ایل ایس پچیس انڈیکس اکتالیس پوائنٹ کے اضافے کے ساتھ تین ہزار دو سو انچاس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں ایک سو بارہ کمپنیوں کے پینتالیس لاکھ باسٹھ ہزارتین سو اٹھانوے حصص کا کاروبار ہوا۔ اڑتیس کمپنیوں کے حصص میں اضافہ، آٹھ کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ چھیاسٹھ کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔
کراچی اسٹاک مارکیٹ میں محدود پیمانے پرتیزی رہی،کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس بارہ ہزار تین سو پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا۔
Feb 15, 2012 | 21:53