لاہور (سپیشل رپورٹر) حکومت پنجاب نے کچی آبادی ونگ محکمہ بلدیات سے تبدیل کر کے محکمہ کالونیز کے ماتحت کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔ محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق رولز آف بزنس 2011ءکے فرسٹ شیڈول میں ترمیم کی گئی ہے تاہم ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے سروے کر کے کچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق دینے کا اعلان کرنا ہے جس کےلئے محکمہ کالونیز کام کر رہا ہے۔