ق لیگ سے رابطے، فضل کریم کو سنی اتحادکی نمائندگی کا حق نہیں:سواداعظم

لاہور (خصوصی نامہ نگار) مرکزی جمعیت علماءپاکستان (سواد اعظم) نے سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ فضل کریم پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کس منہ سے مسلم لیگ (ق) سے رابطے بڑھا رہے ہیں، کل تک وہ علماءکرام پر مقدمات اور انہیں جیلوں میں ڈالنے کے خلاف احتجاج کرتے رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی جمعیت علماءپاکستان (سواداعظم) کے مرکزی صدر پیر محفوظ مشہدی، سینئر نائب صدر مولانا غلام محمد سیالوی اور جنرل سیکرٹری محمد اقبال بخاری نے سردار محمد خان لغاری اور پیر خادم حسین شرقپوری کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ رہنماﺅں نے کہا امریکیوں نے سنی اتحاد راولپنڈی کے ایک جلوس کیلئے ڈالر لینے کا الزام لگایا ہم نے جواب مانگا تو فضل کریم مطمئن نہیں کر سکے۔ چنانچہ ہم سمجھتے ہیں انہیں سنی اتحادد کی نمائندگی کا کوئی حق نہیں اب وہ اسی پرویزالہی کی جھولی میں بیٹھ گئے جنہوں نے ڈاکٹر سرفراز نعیمی سمیت متعدد علما مشائخ پر مقددمات درج کرائے اس پر وہ خود بھی احتجاج کرتے رہے ہیں ان کے قول وفعل میں تضاد ہے۔

ای پیپر دی نیشن