افغانستان: 2001ءمیں کلسٹر بموں سے شہریوں کی بڑی تعداد ہلاک ہوئی‘ ویڈیو سامنے آ گئی

کابل (آن لائن) افغانستان میں نیٹو اتحادی طیاروں کی جانب سے کلسٹر بم گرانے کی ویڈیو سامنے آ گئی ہے۔ امریکی قیادت میں حملہ کرنے والے اتحادیوں نے 2001ءمیں کلسٹر بم برسائے جس سے بڑی تعداد میں لوگوں کی ہلاکتیں اور جائیداد کا نقصان ہوا۔ بم گرائے جانے کے دوران سویلین کی بڑی ہلاکتیں ہوئیں۔ تاہم یہ کلسٹر بم جو زمینوں پر رہ گئے تھے ان کی وجہ سے بعد میں بھی ہلاکتوں کا سلسلہ جاری رہا۔ امریکہ اور اسرائیل کلسٹر بم بنانے میں سرفہرست ہیں۔ دریں اثناءافغان صوبہ کنڑ میں امن کونسل کے صوبائی سربراہ موالوی محمد ہاشم منیب نے بتایا کہ تاج محمد اور مسعود کی سربراہی میں 19 طالبان جنگجووں نے ہتھیار ڈال دیئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...