اسلام آباد (عترت جعفری) ریفارمڈ جی ایس ٹی پر اختلافات طے کرانے کے لئے صوبائی وزراءخزانہ کا اجلاس 21 فروری کو طلب کر لیا گیا ہے۔ این ایف سی ایوارڈ پر عملدرآمد کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔ این ایف سی کے متعلق رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 31 دسمبر 2011ء کو صوبوں میں قابل تقسیم محاصل کے پول میں سے 428 بلین روپے دیئے گئے جبکہ 31 دسمبر تک ایف بی آر کا ریونیو 840 بلین روپے تھا۔ تاہم قابل تقسیم محاصل کا پول 751 بلین کی بنیاد پر بنایا گیا۔ اس پیدا شدہ فرق سے جو رقم صوبوں کی بنتی ہے وہ ادا کر دی جائے گی۔